ایبٹ آباد،کمرے میں گیس بھر جانے سے نوجوان جاں بحق

 

ایبٹ آباد: جناح آباد گلی نمبر 5 میں ایک کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 20 سالہ اسد اللہ ولد نعمت اللہ، سکنہ چارسدہ جاں بحق ہو گیا،

جبکہ اس کے دو کزن شعیب اور سہیل ولد خان ولی بے ہوش ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور جاں بحق نوجوان سمیت بے ہوش ہونے والے دونوں افراد کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔