پتنگوں اور پنوؤں کی خرید و فروخت نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے،34کروڑ کی خریداری

 

لاہور میں بسنت کی آمد کے ساتھ ہی پتنگوں اور پنوؤں کی خرید و فروخت نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں، صرف دو دن میں 34 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بسنت کے ابتدائی دو روز میں پتنگوں، گڈوں، گڈیوں اور پنوؤں کی بڑے پیمانے پر خرید و فروخت ہوئی۔

پہلے روز 16 کروڑ جبکہ دوسرے روز 18 کروڑ روپے کا کاروبار کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے دن لاہور میں چھ لاکھ سے زائد گڈے، گڈیاں اور پتنگیں فروخت ہوئیں، جبکہ 15 ہزار سے زائد پنے بھی فروخت کیے گئے۔

بسنت کی تیاریوں کے باعث شہر بھر میں پتنگ بازی سے متعلق کاروبار میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔