ٹوبہ ٹیک سنگھ:بس کی رکشہ سے ٹکر، 3 خواتین سمیت 6 جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے رجانہ میں تیز رفتار مسافر بس کی رکشہ سے ٹکر کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سمندری روڈ پر پیش آیا، جہاں فیصل آباد سے آنے والی ایک تیز رفتار بس رکشہ سے جا ٹکرائی۔ تصادم کے باعث رکشہ بری طرح تباہ ہو گیا، جبکہ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔