اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے نائب کمانڈر انچیف لیبیا لیفٹننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیبیا کے وفد کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے ذریعے پاک فضائیہ کے اقدامات اور آپریشنل تجربے سے آگاہ کیا گیا۔ وفد نے فضائی اور زمینی عملے کے تجربے سے استفادہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
ائیر چیف نے لیبیا کے وفد کو فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مکمل معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کمانڈر انچیف لیبین عرب مسلح افواج فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں متعلقہ خطوں کی سکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ تعاون پر بھی بات کی۔
پاکستان اور لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان مسلسل روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos