بلوچستان میں ٹرین اور موبائل فون انٹرنیٹ سروس چوتھے روز بھی معطل

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد صوبے کے بیشتر علاقوں میں چوتھے روز بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس اور ٹرین سروس معطل ہے۔

انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ صحافی برادری بھی سروس معطلی کے باعث متاثر ہے۔

بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس بھی چوتھے روز معطل ہے۔ ریلوی ذرائع کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل بھی روانہ نہیں ہو سکیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹرین سروس اگلے چند روز تک معطل رہنے کا امکان ہے، کیونکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔