آذربائیجان کی بحریہ کے کمانڈر کانیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

 

راولپنڈی: آذربائیجان کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شاہین محمدوف نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پاکستان اور آذربائیجان نے بحری تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آذر کمانڈر نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، جس میں علاقائی بحری سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال ہوا۔ پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ آذربائیجان نیوی کے کمانڈر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ملاقات میں تربیت اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی بات ہوئی اور پاکستان نیوی کے جاری منصوبوں کے بارے میں معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے امیر البحر کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ بحری تعاون مضبوط ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔