محسن نقوی کا ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پنجاب پولیس کے لیے انجام دی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں پیشہ ورانہ مہارت، ادارہ جاتی اصلاحات اور عوامی خدمت کے شعبوں میں نمایاں بہتری متعارف کرائی اور فورس کو ایک نئی سمت دی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان انور کے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا عہدہ سنبھالنے سے ادارے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت، وژن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث عوام کو آنے والے مہینوں میں واضح اور مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

محسن نقوی نے ڈاکٹر عثمان انور کے لیے ایف آئی اے میں نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔