سیفٹی راڈ نہ لگوانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج ہونگے

حکومتِ پنجاب کی جانب سے محفوظ بسنت منانے کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں، جس کے تحت موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈ نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ اب ایسے موٹر سائیکل سواروں کو صرف جرمانوں ہی نہیں بلکہ قانونی مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق بغیر سیفٹی راڈ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

پولیس کی مدعیت میں درج مقدمات میں موٹر سائیکل سواروں پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی گئی ہے، جو حکومتی احکامات کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات بسنت کے موقع پر دھاتی ڈور اور دیگر خطرناک عناصر سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے ہیں، جبکہ مہم کے دوران مزید سختی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔