اسلام آباد: لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف، لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ، ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال اور دفاع و عسکری تربیت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے علاقائی امن اور بحری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ دو طرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اور مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos