قازقستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب

 

اسلام آباد: قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہمان صدر کا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار گفت و شنید ہوئی، جبکہ تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے صدر قازقستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے صدر توکایووف کو کابینہ کے ارکان سے متعارف کرایا، جبکہ صدر قازقستان نے بھی اپنے وفد کو وزیراعظم شہباز شریف سے روشناس کرایا۔

تقریب کے دوران صدر قازقستان نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا۔

یاد رہے کہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔