حکومت نے مہاجرین جموں و کشمیر کا ماہانہ الاؤنس 5ہزار روپے مقرر کر دیا

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے مہاجرینِ جموں و کشمیر کے لیے فی کس ماہانہ گزارہ الاؤنس 5 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر امورِ کشمیر امیر مقام کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا مظہر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت 3 ارب روپے کی لاگت سے 750 گھروں کی تعمیر کے پائلٹ پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے، اور مہاجرین کی بحالی اور باعزت آبادکاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ رہائشی منصوبے کے لیے حکومتِ آزاد جموں و کشمیر نے سرکاری زمین فراہم کی ہے، اور حکومت پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔