یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور اساتذہ نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔
مظفرآباد پہنچنے کے بعد وفد نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
بلوچ طلبہ اور اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے دن وہ کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ہر حال میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے لیے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہا ہے اور رہے گا۔
اساتذہ نے کہا کہ طلبہ کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ خود جا کر کشمیر کی حقیقی صورتحال دیکھیں اور سمجھیں۔ دورے کے دوران وفد نے پاکستان، کشمیر اور افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے بھی بلند کیے۔
بلوچ طلبہ اور اساتذہ کا یہ دورہ مسئلہ کشمیر سے ملک بھر کے عوام کی اصولی وابستگی اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا عملی مظہر قرار دیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos