راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں پتنگ کے ڈور کے سبب دو بھائی زخمی ہو گئے۔ 5 سالہ ابوبکر کی گردن پر گہرا زخم آیا جبکہ اس کا ایک سالہ بھائی دانیال بھی زخمی ہوا۔ دونوں بچے ماموں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے۔
پولیس نے دھات کے ڈور سے بچوں کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر اقدام قتل کی دفعہ 324 اور اینٹی کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت درج کی گئی۔ زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔
پولیس نے نامعلوم پتنگ باز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos