یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نیا ترانہ ’’کشمیر ہے پاکستان‘‘ جاری کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ترانہ کشمیری عوام سے غیرمتزلزل محبت اور یکجہتی کے جذبات کا بھرپور اظہار ہے۔
ترانے کے بول ’’کشمیر ہے پاکستان‘‘ اس حقیقت کی ترجمانی کرتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگِ حیات ہے۔ ترانے میں کشمیری عوام کی قربانیوں، حوصلے، عزم و استقلال اور حب الوطنی کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔
اس ترانے کو سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں کی طرف سے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور عکاس قرار دیا جا رہا ہے اور یہ مظلوم کشمیریوں کی امید اور آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos