اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہندوتوا پر مبنی نظام کے تحت کشمیری عوام کو شدید امتیازی سلوک کا سامنا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرے گا اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ، پُرامن اور دیرپا حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی حمایت غیر متزلزل ہے اور بھارت کی ہٹ دھرمی اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos