اڈیالا جیل میں منشیات مقدمے میں قید قیدی انتقال کر گیا

راولپنڈی: اڈیالا جیل میں منشیات کے مقدمے میں قید ایک شخص اسپتال میں انتقال کر گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق قیدی کی صحت اچانک خراب ہونے پر اسے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا، جہاں دورانِ علاج وہ جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والا شخص چکوال کا رہائشی تھا اور اسے تھانہ ڈوڈیال میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔