فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ازبک صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی

اسلام آباد:  ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت آصف علی  زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا۔

ازبک مہمان کا نور خان ایئربیس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ثقافتی ملبوسات میں ملبوس بچوں بچیوں نے گلدستے پیش کیے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی ہارون اختر خان بھی موجود تھے جبکہ ازبک صدر کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ازبکستان کے صدر وزیراعظم اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جبکہ شہباز شریف اور شوکت مرزائیوف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ازبک صدر پاکستان۔ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کریں گے، پاک۔ازبک مذاکرات میں تجارت، توانائی اور دفاعی تعاون پر بات ہوگی جبکہ تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر بھی زور دیا جائے گا۔

خیال رہے ازبک صدر شوکت مرزائیوف کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔