پشاور:پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ فسطائیت اور انسان سوزی کے خلاف یہ ایک لمبی جنگ ہے، 8 فروری کوئی آخری معرکہ نہیں
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا بانی کی صحت کے معاملے کو نارمل نہیں کیا جانا چاہیے ۔ فسطائیت اور انسان سوزی کے خلاف یہ ایک لمبی جنگ ہے، 8 فروری کوئی آخری معرکہ نہیں۔ ہم نے لائحہ عمل کے مطابق شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پہیہ جام کرنا ہے ۔ مغرب کے بعد ریلیاں نکالنی ہیں۔ پُرامن طریقے سے لوگوں اور فسطائیت کے پیروکاروں تک بھی اپنا پیغام پہنچانا ہے۔ عوام کو بتانا ہے کہ تبدیلی لانا پوری قوم کا فرض ہے۔ پاکستانی قوم باشعور ہے اور اپنے حقوق کیلئے کھڑی ہے، ان شاءاللّٰہ ہم یہ جنگ جیتیں گے۔
”فسطائیت اور انسان سوزی کے خلاف یہ ایک لمبی جنگ ہے، 8 فروری کوئی آخری معرکہ نہیں۔ ہم نے لائحہ عمل کے مطابق شٹر ڈاؤن ہڑتال، پہیہ جام کرنا ہے اور مغرب کے بعد ریلیاں نکالنی ہیں۔ پُرامن طریقے سے لوگوں اور فسطائیت کے پیروکاروں تک بھی اپنا پیغام پہنچانا ہے۔ عوام کو بتانا ہے کہ تبدیلی… pic.twitter.com/QnwPe5cWIG
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) February 5, 2026
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos