کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چھ روز بعد بحال ہونے والی ٹرین سروس دوبارہ معطل کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلوچستان میں بڑھتے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے اور چھ روز بعد بحال ہونے والی ٹرین سروس ایک بار پھر معطل کر دی گئی ہے۔
بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos