فائل فوٹو
فائل فوٹو

چمن: انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

چمن میں یونین کونسل روغانی کےعلاقے میں انسداد پولیوٹیم پرحملے میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق پولیو ٹیم انسداد پولیو مہم میں مصروف تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نظام الدین موقع پر شہید ہوگیا۔

پولیو ٹیم گھر کےاندربچوں کوپولیو ویکسین پلانے کے باعث محفوظ رہی، شہید پولیس اہلکارکی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال چمن منتقل کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق واقعہ کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔