فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد سانحہ: لاہور میں بسنت کی تمام تقریبات منسوخ

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد میں پیش آنے والے حالیہ المناک واقعے کے باعث لاہور میں بسنت سے متعلق تمام سرکاری سرگرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے بتایا کہ لبرٹی سکوائر میں ہونے والا بڑا بسنت شو بھی اب منعقد نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں قوم کو شدت پسندوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کے لیے پوری قوم کو اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور انتہا پسندی کے حامیوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔