ترلائی دھماکہ پر عالمی رہنماؤں کے پیغامات کا شکریہ ادا کرتے ہیں،وزیراعظم

 

 اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد دنیا بھر سے موصول ہونے والے ہمدردی اور یکجہتی کے پیغامات پر دوست ممالک اور عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں میں دوستوں اور شراکت داروں کی حمایت ہمیشہ سے انتہائی اہم رہی ہے۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اس نازک وقت میں پاکستانی قوم متحد رہے اور دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم پر مضبوطی سے قائم رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔