اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جمعے کے روز ہونے والا خودکش حملہ ایک پاکستانی شہری نے کیا، جو کچھ عرصہ قبل افغانستان گیا تھا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نوشہرہ سے اسلام آباد آیا اور حملہ آور کے رشتے داروں تک رابطہ کر لیا گیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت براہ راست جارحیت کرنے کی ہمت نہیں رکھتا، لیکن اپنی پراکسیز اور افغانستان کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف مربوط اقدامات کر رہی ہیں اور اب خیبر پختونخوا حکومت اس جنگ کی ذمہ داری بھی سنبھال رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خودکش حملے کا مقصد پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا تھا اور دہشت گردوں نے اس واقعے کے لیے خاص وقت کا انتخاب کیا، جب پاکستان نے دو اہم بین الاقوامی معاہدے کیے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos