عازمین حج کے لیے بائیومیٹرک کرانے کا آج آخری دن

عازمین حج کے لیے بائیومیٹرک کرانے کا آج آخری دن ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک نہ کرانے والے عازمین اس برس حج نہیں کر سکیں گے۔

عازمین موبائل ایپ "سعودی ویزا بائیو” کے ذریعے گھر بیٹھے بھی بائیومیٹرک کروا سکتے ہیں۔ سہولت کے لیے تمام تاشیر سینٹرز آج شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔ وزارت کے مطابق رش سے بچنے کے لیے عازمین کو ایپ کے ذریعے فنگر پرنٹس مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، کیونکہ بائیومیٹرک کے بغیر پاسپورٹ پر حج ویزا نہیں لگے گا۔

80 سال سے زائد عمر کے عازمین بائیومیٹرک سے مستثنیٰ ہیں، تاہم ان کا چہرہ اور فنگر پرنٹس اسکین نہیں ہوں گے۔ بائیومیٹرک پراسیس مکمل ہونے کے بعد پاسپورٹ اسکین کی تصدیقی ای میل عازمین کے ان باکس میں موصول ہوگی اور رسید حاصل کرنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔