راولپنڈی: امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 15 روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 21 فروری تک رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس دوران شہر بھر میں جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔
ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ توسیع ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کی گئی ہے تاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos