حج 2026 کے لیے بائیو میٹرک کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے اور عازمین اب 17 فروری تک اپنا بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی ویزا کے لیے بائیو میٹرک لازمی ہے، اور جو عازمین مقررہ تاریخ تک بائیو میٹرک نہیں کرائیں گے، انہیں حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ بائیو میٹرک نہ کرانے والے عازمین اس برس حج میں شامل نہیں ہو سکیں گے، تاہم موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بھی بائیو میٹرک کرائی جا سکتی ہے۔ عازمین کی سہولت کے لیے تمام تاشیر سینٹرز بھی کھلے رہیں گے۔
عمر 80 برس سے زائد عازمین حج کو بائیو میٹرک سے استثنیٰ حاصل ہے، ان کا چہرہ اور فنگر پرنٹ اسکین نہیں ہوگا، اور ان کے پاسپورٹ اسکین کی تصدیقی ای میل موصول ہو گی۔ بائیو میٹرک پراسیس مکمل ہونے کے بعد عازمین کو رسید بھی جاری کی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos