بہاولنگر: 3 سالہ بچہ گندے پانی کے گڑھے میں گر کر جاں بحق

بہاولنگر میں ایک تین سالہ بچہ گندے پانی کے گڑھے میں گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اڈا سونڈھا روڈ پر پیش آیا، جہاں اہل محلہ نے بچے کی لاش کو گڑھے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

یہ واقعہ چند روز قبل لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پیش آنے والے حادثے کے بعد سامنے آیا، جہاں گٹر میں گرنے سے ایک ماں اور اس کا بچہ ہلاک ہوئے تھے۔

اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت اقدامات کے احکامات دیے اور کہا تھا کہ گٹر کے ڈھکن چوری کرنے، خریدنے یا بیچنے پر سزا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ کے احکامات کے باوجود حفاظتی اقدامات مکمل طور پر نافذ نہیں ہو سکے، اور حال ہی میں قصور میں ایک شادی ہال کے مین ہول میں گرنے سے تین سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔