لاہور میں بسنت کے دوران مجموعی طور پر چار سے چھ ارب روپے تک کا کاروبار ہوا، جس میں پتنگ اور ڈور کی خریداری، کھانے پینے کی اشیا اور سفر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق صرف پتنگ اور ڈور کی فروخت سے دو ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا۔
بسنت کے موقع پر باربی کیو پارٹیوں کے باعث پولٹری انڈسٹری کو نمایاں فائدہ پہنچا، جبکہ فاسٹ فوڈ اور مٹھائی کی فروخت سے بھی کروڑوں روپے کی آمدن ہوئی۔ دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں شہریوں کے لاہور آنے کے سبب ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی خاصی سرگرمی دیکھی گئی۔
لاہور میں بسنت کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی اور شہر میں خوشی اور جوش و خروش کا ماحول رہا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos