اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے احتجاج سے متعلق دو مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
عدالت میں ان مقدمات کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کی مسلسل عدم حاضری پر ان کے دائمی وارنٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق بارہا طلبی کے باوجود دونوں رہنما عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر انہیں اشتہاری قرار دیا گیا۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں احتجاج سے متعلق دو مقدمات درج ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos