فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرک: فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

کرک: ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقے جندری میں اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ جندری کے مقام پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گھات لگا کر مخالفین پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ موقع پر موجود تینوں افراد شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں  باپ اور ان کا بیٹاجن کا تعلق مقامی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔تیسراشخص جو ان کے ہمراہ تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔