خیبر پختونخوا کے مفاد کیلئے ہر کسی کےساتھ بیٹھوں گا:سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کے کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا اور ہر کسی نے صوبے کو تجربہ گاہ بنایا، لیکن اب وہ مزید ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، تعلیم، صحت اور اسپورٹس سمیت ہر شعبے میں صلاحیت موجود ہے، لیکن مواقع محدود ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اپنے لیے کسی کے در پر نہیں جائیں گے، لیکن صوبے کے مفاد کے لیے ہر کسی کے ساتھ بیٹھیں گے، چاہے کوئی انہیں کتنا بھی ناپسند کرے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے کے پی کے کے 4000 ارب روپے روک رکھے ہیں، اور وہ اس رقم کو صوبے کی مدد کے لیے واپس لائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ جامعات میں نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے، اور کوشش ہے کہ نوجوان بغیر روزگار کے نہ رہیں، تاکہ پاکستان کو عظیم ملک بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔