رمضان اور عیدالفطر کے پیش نظر ٹریفک اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

ڈی آئی جی ٹریفک مظہر نواز شیخ نے رمضان اور عیدالفطر کے پیش نظر ٹریفک اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد رمضان کے دوران ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور سڑکوں پر اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق افطار کے اوقات سے قبل سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کے لیے اہلکاروں کی بھرپور نفری تعینات کی جائے گی۔ رمضان کے آخری عشرے میں شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹس کے باہر گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی پارکنگ کے پیش نظر اضافی نفری کی ضرورت ہوگی تاکہ ٹریفک کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی صورت حال کے علاوہ کسی اہلکار کو چھٹی نہیں دی جائے گی اور تعمیل کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد عوام کو رمضان اور عید کے دوران سہولت فراہم کرنا اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔