کراچی: صدر کے علاقے میں جیولر شاپ کے مالک نے قرض خواہوں سے بچنے کے لیے 40 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔
ڈی ایس پی پریڈی لیاقت حیات کے مطابق راجہ غضنفر علی روڈ پر واقع جیولر شاپ کے مالک مہزور نے پولیس کو اطلاع دی کہ دو ملزمان نے ان کی دکان سے 40 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے ہیں۔ پولیس موقع پر پہنچی تو دکاندار بڑے سکون سے چائے پی رہا تھا اور پڑوس میں کسی کو واقعے کا علم نہیں تھا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں شک ہوا کہ چور سارا سامان کیوں نہیں لے کر گئے، جبکہ پڑوس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کوئی واردات کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ بعد ازاں دکاندار نے اعتراف کیا کہ اس نے قرض خواہوں سے بچنے کے لیے ڈکیتی کا مقدمہ درج کروا کر وقت حاصل کرنے کے لیے یہ ڈرامہ کیا۔
پولیس نے دکاندار کو تھانے لے جایا لیکن بعد ازاں ایسوسی ایشن کی مداخلت اور دکاندار کی معافی پر معاملہ رفع دفع کر دیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos