محسن نقوی کا پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور زخمی سپاہیوں عدنان اور امتیاز کی عیادت کی۔

سپاہی عدنان اور امتیاز فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنانے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ وزیر داخلہ نے دونوں سپاہیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی نے زخمی سپاہیوں کے بلند حوصلے اور جذبے کو سراہا اور ان کے بہادری بھرے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔