بنگلا دیش انتخابات کیلئے پاکستان صحافی کس نے بلائے؟ ڈھاکہ سے رپورٹ

 ڈھاکہ کے شیرٹن ہوٹل میں پاکستان اور دنیا بھر سے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) نے کیا۔ تقریب میں 145 صحافی مدعو کیے گئے تھے، جن میں پاکستان سے تقریباً 40 سے 45، بھارت سے 11-12 اور باقی دنیا کے دیگر ممالک سے نمائندگان شامل تھے۔

پاکستانی صحافیوں کے وفد میں شامل سینئر صحافی عظمت رحمانی نے بتایا کہ تقریب میں زیادہ تعداد پاکستانی صحافیوں کی تھی، اور ان کے علاوہ بھارت اور دیگر ممالک کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ یہ تقریب بی این پی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی، جس کا مقصد انتخابات کے حوالے سے پارٹی کے منشور اور پالیسیز کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا تھا۔

عظمت رحمانی کے مطابق، بی این پی بنگلہ دیش کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، جو چاروں صوبوں میں موجود ہے اور حالیہ انتخابات میں 300 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے رہنماؤں نے صحافیوں کو مدعو کر کے اپنے منشور اور انتخابی حکمت عملی کی وضاحت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔