کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ تقریباً 17 ماہ بعد منظور کر لیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اختر مینگل کا استعفیٰ گزشتہ رات منظور کیا، اور استعفیٰ اسی تاریخ سے مؤثر قرار پایا جس تاریخ کو انہوں نے دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل جنوری 2026 تک بطور ممبر قومی اسمبلی تمام مراعات کا فائدہ اٹھاتے رہے۔ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024 کو استعفیٰ دیا تھا، جو اب تقریباً 17 ماہ بعد منظور ہوا۔
سردار اختر مینگل این اے-256 (خضدار ون) سے رکن قومی اسمبلی تھے اور ان کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی ہے۔ متوقع طور پر اگلے تین ماہ کے اندر اس نشست پر ضمنی الیکشن منعقد کیا جا سکتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos