انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے مطابق امیدوار اب سنگل فیس کے ساتھ 11 فروری کی بجائے 19 فروری تک داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے۔

مزید برآں، دوگنی فیس کے ساتھ داخلہ فارم 24 فروری تک اور تین گنی فیس کے ساتھ 9 مارچ تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے اس توسیع کی منظوری دی ہے تاکہ تمام امیدوار بروقت امتحانات میں حصہ لے سکیں۔

انٹرمیڈیٹ کا پہلا سالانہ امتحانات 20 مئی سے شروع ہوگا اور تمام امیدواروں کو اپنی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔