نوجوان نسل کی قومی تربیت کے لیے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں طلباء کے لیے آزاد جموں و کشمیر میں مطالعاتی و تفریحی دورے کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران انہیں لائن آف کنٹرول کی سیر کروائی گئی۔
دورے کا مقصد شرکاء کو زمینی حقائق، سیکیورٹی چیلنجز اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے روشناس کرانا تھا۔ طلباء نے اظہارِ خیال کیا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے براہِ راست سیشنز کے ساتھ مطالعاتی دورے کا انعقاد ایک مثبت اقدام ہے۔
شرکاء نے کہا کہ ایسے پروگرام کتابی علم کو عملی تجربے سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کے معلوماتی و تربیتی پروگراموں کے تسلسل کی امید رکھتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos