تابندہ لاری کچھ دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور قومی ادارہ امراض قلب میں زیرعلاج تھیں، فائل فوٹو
تابندہ لاری کچھ دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور قومی ادارہ امراض قلب میں زیرعلاج تھیں، فائل فوٹو

معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کرگئیں

کراچی:کراچی پریس کلب کی اعزازی ممبر  اورمعروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں۔

ہسپتال حکام کی جانب سے نعت خواں تابندہ لاری کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ہسپتال حکام نے بتایاکہ تابندہ لاری کچھ دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور قومی ادارہ امراض قلب میں زیرعلاج تھیں۔

اہلخانہ کےمطابق معروف نعت خواں اور کراچی پریس کلب کی اعزازی رکن  تابندہ لاری کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشا مسجد فاروق اعظم ٹو کے بس اسٹاپ بلاک کے نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔