اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ کئی ہفتوں تک نہیں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ خراب ہو رہی ہے، بانی کا علاج شفاء میں ہوگا اور ان کے ذاتی معالج کی موجودگی میں ہوگا ۔
اسلام آباد پریس کانفرنس کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ آج دل ہل گیا ہم نے ڈھائی سال جیل میں بیٹھےشخص کے ساتھ اچھا نہیں کیا ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفورانجم کو تین ماہ سے بتایا جارہا تھا کہ آنکھ میں تکلیف ہے، بانی پی ٹی آئی تین ماہ سےکہتے رہےکہ مجھے نظر نہیں آرہا، اس جیل میں عبدالغفور ہی نہیں بلکہ کیمروں سے سب دیکھ رہے ہیں، یہ دو ہفتے سے دیکھ رہے تھےکہ بانی کی آنکھ دیکھنا بند ہوگئی، تین ماہ سے انہوں نے بتایا نہیں کہ ان کی آنکھ خراب ہوجائے گی۔
علیمہ خان کہنا تھا کہ اس وقت انصاف مل رہا ہوتا تو بانی جیل میں نہ ہوتے، ان کے پاس دو دن ہیں بہتر ہے وہ بانی کا علاج کرالیں،عبدالغفورکے لیے بہتر ہےکہ وہ علاج کرائے اور فوری صحت پر کام ہونا چاہیے، یہ سرکاری باتیں ہورہی ہیں کہ بنی گالہ شفٹ کیا جا رہا ہے سب جھوٹ ہے،بانی نے واضح کیا کہ میں ان کے سامنے نہیں جھکوں گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos