مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما سیدزعیم قادری انتقال کر گئے۔انہیں عارضہ قلب کے باعث3دن قبل ڈیفنس کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، خاندانی ذرائع کے مطابق سیدزعیم قادری آج صبح4بجےاسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق زعیم قادری کی نماز جنازہ آج برزوجمعہ بعد نماز مغرب 26 لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔
25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہونے والے زعیم قادری 2008 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی تھے۔
زعیم قادری وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشیر بھی رہے اور انہوں نے بطور ترجمان پنجاب حکومت بھی ذمہ داریاں نبھائیں تاہم 2018 میں پارٹی اختلافات کے باعث وہ مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہو گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos