فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی: مشرف کالونی میں فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق

کراچی کے علاقے مشرف کالونی کے گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی گھر میں مہمان آئی ہوئی تھی، فائرنگ کاواقعہ صبح تقریبا ساڑھے 6 بجے پیش آیا، ابتدائی طو پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں فائرنگ سے جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور بیٹا شامل ہیں، مقتول عابد ڈرائیور اور مانسہرہ کا رہنے والا تھا، واقعے میں مقتول عابد کی سالی زخمی ہوئی۔

زخمی خاتون کے مطابق عابد کے ہم زلف نے حملہ کیا، مقتول عابد نے اپنی ایک بیٹی ملزم دانش کو گود دی تھی، بیٹی کے معاملے پر عابد اور دانش کے درمیان تنازع تھا، ملزم دانش رات تین بجے عابد کے گھر آیا تھا۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم دانش کو واقعے کے بعد عابد کے گھر سے فرار ہوتے دیکھا گیا تھا، واردات کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔