کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی خالی کردہ نشست این اے 256 خضدار پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 256 خضدار پر انتخاب کے لیے پولنگ 5 اپریل کو ہوگی جبکہ این اے 256 پر انتخاب کےلیے پبلک نوٹس کا اجراء 18فروری کو ہوگا۔
’’ جیو نیوز ‘‘ کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 20 سے 24 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 25 فروری اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18مارچ کو ہوگی۔ این اے 256 پر ضمنی انتخاب کے لیے ڈپٹی کمشنر خضدار ڈی آر او مقرر کیے گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos