افغانستان کے شمالی علاقوں میں 4.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے شمالی صوبوں بلخ، فاریاب، جوزجان اور سرِ پل سمیت قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی صحت حکام کے مطابق تین افراد خوف کے باعث عمارتوں سے چھلانگ لگانے سے زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos