ڈاکٹرز کا خصوصی پینل آج عمران خان کا طبی معائنہ کرے گا

حکومتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا ایک خصوصی پینل آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا طبی معائنہ کرے گا، جس سے متعلق پارٹی قیادت کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی شخصیات نے چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر سے رابطہ کر کے یقین دہانی کرائی کہ طبی ماہرین کی ٹیم آج معائنہ کرے گی۔ اس پیش رفت سے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن اتحاد کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج تک رسائی کے مطالبے پر  اسلام آباد میں تین مختلف مقامات پر دھرنا جاری ہے۔

ریڈ زون میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ قیدی وینز بھی علاقے میں موجود ہیں جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔