عمران خان کی آنکھ کی بیماری کی ٹائم لائن میں تضاد موجود ہے،بیرسٹر عقیل

اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عدالتی معاون کی رپورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی آنکھ کی بیماری کی ٹائم لائن میں تضاد پایا گیا ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے تحریری حکم کے بغیر نہ تو میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز یا ذاتی معالجین کو معائنہ کے لیے بھیجا جا سکتا ہے۔ حکومت صرف سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دے سکتی ہے، اور اس بورڈ پر بھی سیاسی مداخلت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز تک رسائی اور بچوں سے رابطے کے لیے ٹیلی فونک سہولت دینے کا حکم دیا تھا۔

ادھر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے تین ڈاکٹرز کے ناموں پر مشتمل خط لکھا تھا، لیکن وزیر اعظم نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔