اسلام آباد: 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos