اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر دیا، جس کے تحت ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعظم کے مطابق اس پیکیج سے ایک کروڑ 21 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے اور یہ رقم چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں شفاف طریقے سے تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ادائیگی ہوگی، جس سے شفافیت میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ دکھی انسانیت کے لیے وسائل تقسیم کریں، اور حکومت نے ماضی کے فرسودہ نظام کو ختم کر کے نئے شفاف نظام کو متعارف کرایا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ رمضان پیکج سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 6 کروڑ تک پہنچ جائے گی اور وفاقی وزراء کی کمیٹی اس پیکیج کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی۔ عوامی سہولت کے لیے ہیلپ لائن 9999 بھی قائم کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos