بھارتی”محمد دیپک “کون ہے؟اور سوشل میڈیا پر کیوں وائرل ہوا؟
بھارت میں ایک ہندوشخص کو محمد نام نے برکت اورعزت سےنوازدیا۔اس شخص نے اپنے نام کے ساتھ محمد لگایا اور عزت پائی ،سول سوسائٹی اس کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔
بھارتی ریاست اتراکھنڈ( Uttarakhand) میں انتہاپسندہندووں نےایک مسلمان بزرگ تاجر کی دکان پر حملہ کیا۔
ہندوانتہاپسندتنظیم کے غنڈوں کواعتراض تھاکہ دکان کا نام بابا کیوں ہے۔اسے تبدیل کیا جائے۔وہیں دیپک کمار نام کا ایک ہندو بھی موجودتھا۔ دیپک نے مسلمان تاجر کے حق میں آوازاٹھائی اور مزاحمت کی۔ان سے پوچھاگیاکہ تم کون ہو، تمھارا کیانام ہے۔ دیپک نے جواب میں کہا میرانام’’ محمد دیپک‘‘ ہے۔
اس واقعے کی وڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی اور دیپک کمار کے فالوورزلاکھوں میں چلے گئے۔ صرف ایک دن میں یہ تعداد 3 لاکھ سے اوپرگئی اور انہیں ہیروقراردیا جانے لگا۔
بھارتی قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے بھی کہا کہ دیپک ہندستان کے ہیروہیں۔راہول نے سوشل میڈیاپر دیپک سےکہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں ،تم ببرشیر ہو۔
دیپک ایک جم چلاتے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد ان کے جم پر بھی حملہ ہوا لیکن ان کی حمایت اس کی نسبت بہت زیادہ ہے۔
بھارتی اور خاص طورپرہندو سوشل میڈیاصارفین بھی کھل کر دیپک اور ان کے عمل کی تعریف کرتے نظرآرہے ہیں۔کیوںکہ انہوں نے انسانیت کا ساتھ دیا۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’میرا نام محمد دیپک ہے‘‘ تاریخ میں عظیم قول کے طور پر یادرکھا جائے گا۔
لفظ محمد نے دیپک کمار کو شہرت،عزت اورعروج عطاکردیا۔پہلے ان کی فالووونگ 5 ہزارسے کم تھی ،اب لاکھوں میں ہے ۔
ان کی ریلز(reels) کوملینز(millions) میں دیکھاجارہاہے۔