پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا
February 16, 2026 · قومی
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 4 روپے 73 پیسے بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 180 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ یہ اضافہ آج سے نافذ العمل ہے۔
گزشتہ شب پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے فوری طور پر کیا گیا ہے۔